26 ویں آئینی ترمیم، سینیئر وکیل علی احمد کرد نے بڑا اعلان کردیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سینیئر وکیل رہنماعلی احمد کرد نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ پر یوم نجات منانے اور آئینی ترمیم میں سہولتکاری کرنے والوں کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کے سامنے گھٹنے ٹیکے جبکہ وکلانے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، وکلا نے کبھی کسی غلط فیصلے پر خاموشی اختیار نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک شخص کو ٹارگٹ کر کے بنایا گیا ہے۔ آئینی ترمیم کا مقصد جسٹس منصور علی شاہ کی راہ میں رکاوٹ ہے, جوڈیشل نظام بیساکھیوں پر کھڑا ہے, آئینی ترمیم نے جوڈیشل نظام کو زمین بوس کر دیا, چیلنج سے کہتا ہوں کسی سینیٹر نے آئینی ترمیم کو نہیں پڑھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کو منظور کرنے والے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی ملک کے مجرم ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی اس جرم میں سہولت کار کر کردار ادا کیا۔ وکیل رہنما نے کہا کہ آئینی عدالت میں آئین اور قانون کے تحت فیصلے نہیں ہوں گے۔ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے اور آئینی ترمیم سے عدالتوں کی آزادی ختم ہو گئی ہے, اب انصاف نہیں ہو گا۔

Recent Posts

ہونڈا گاڑیاں اب قسطوں پر بھی دستیاب، مگر کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروں کے شوقین افراد کے لیے دلچسپ خبر یہ ہے کہ ہونڈا…

3 mins ago

کرینہ کے شوہر سیف علی خان یا ساجد علی خان؟ مداح پریشان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرینہ کپور اور سیف علی خان کی جوڑی کا بالی ووڈ کی…

9 mins ago

ماہرہ خان کو بھارتی فلم میں موقع کیوں دیا گیا، ہدایتکار کے انکشاف پر پرستاروں کو مایوسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرہ خان کو بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل…

18 mins ago

پاکستانی وفد کی واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)…

46 mins ago

وکلا کا 26 ويں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وکلا رہنماؤں نے 26 ويں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے…

1 hour ago

ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے نامزدگی پر پرایم کیو ایم میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ججز کی تقرری کیلئے…

1 hour ago