زیادہ مہارت والی خاتون کو کمپنی نےنوکری دینے سے انکارکردیا

نیویارک (قدرت روزنامہ) زیادہ مہارت والی خاتون کو کمپنی نے نوکری دینے سے انکار کر دیا۔

گوگل کی ایک انجینئر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ جب اس نے ملازمت کیلئے درخواست دی تھی تب ریکروٹر نے کہا تھا کہ وہ چونکہ مطلوب قابلیت سے کہیں زیادہ قابلیت کی حامل ہے اس لئے اُسے ملازم نہیں رکھا جاسکتا۔

دہلی کی انو شرما نے گوگل کی طرف سے جواب میں آنے والی ایکس پوسٹ شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نوکری کیلئے جو قابلیت مانگی گئی تھی آپ میں اس سے زیادہ قابلیت ہے اور ہمارا تجربہ یہ ہے کہ اگر زیادہ قابلیت والے کسی فرد کو رکھا جائے تو وہ دل جمعی سے کام نہیں کرتا اور بالآخر ادارہ چھوڑ دیتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انو شرما کی ایکس پوسٹ پر تبصروں میں بھی بہت سے لوگوں نے کہا کہ بات بالکل درست ہے کہ زیادہ قابلیت والوں کو ملازمت نہیں دی جاتی، اس کا بنیادی سبب یہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ موجودہ ملازمت سے غیر مطمئن ہو کر نئی ملازمت تلاش کرتے رہتے ہیں اور یوں موجودہ ملازمت میں خاطر خواہ حد تک دلچسپی نہیں لیتے۔

Recent Posts

کرینہ کے شوہر سیف علی خان یا ساجد علی خان؟ مداح پریشان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرینہ کپور اور سیف علی خان کی جوڑی کا بالی ووڈ کی…

6 mins ago

ماہرہ خان کو بھارتی فلم میں موقع کیوں دیا گیا، ہدایتکار کے انکشاف پر پرستاروں کو مایوسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرہ خان کو بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل…

15 mins ago

پاکستانی وفد کی واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)…

43 mins ago

وکلا کا 26 ويں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وکلا رہنماؤں نے 26 ويں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے…

1 hour ago

ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے نامزدگی پر پرایم کیو ایم میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ججز کی تقرری کیلئے…

1 hour ago

تحریک انصاف نے نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں ترمیم کے بعد…

1 hour ago