چھوٹی الائچی ! قدرت کے اس چھوٹے سے تحفے میں کیا فوائد پوشید ہ ہیں؟ جان کر اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں گے

اسلا م آباد (قدرت روزنامہ)ہم دو اقسام کی الائچی سے واقف ہیں ایک بڑی لائچی اور ایک چھوٹی الائچی۔ چھوٹی الائچی ہندوستان اور سری لنکا میں کاشت کی جاتی ہے۔ الائچی کے درخت پر بھی پہلے پھول آتے ہیں اور بعد میں اس پر پھل لگتا ہے جو گچھوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹی یا سبز الائچی خوشبودار ہوتی ہے اور یہ ہمارے کھانوں کو اور دلکش اور ذائقہ دار بنا دیتی ہے۔کے فوڈ کے مطابق پرانے زمانے میں مصر کے لوگ اس کو منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے چباتے تھے اور آج بھی

یہ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ سبز الائچی کو طب میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور اس کا استعمال مختلف بیماریوں کے لئے ادویات میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل بھی بہت کارآمد ہے۔اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں چاہے وہ میٹھے کھانے ہوں یا پھر نمکین دونوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی منفرد خوشبو کی وجہ سے خواتین اس کو اپنے ہر کھانے میں استعمال کرتی ہیں ویسے بھی طبی لحاظ سے یہ مفید ہے اور ہماری صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ اس کے استعمال کے اثرات ہمارے ذہن پر بھی اچھے ہوتے ہیں۔سبز الائچی کے طبی فوائد:یہ منہ کی بدبو دور کرنے اور سانسوں کو مہکانے میں مددگار ہے،یہ نظام انہظام کی خرابیوں کو دور کرتی ہے۔سبز الائچی پیٹ کے امراض سے نجات دلاتی ہے۔ بدہضمی میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ریاح میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ متلی کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ قے کو روکتی ہے۔یہ ڈکار اور سینے کی جلن میں مفید ہے۔چھوٹی الائچی کے استعمال سے ہمارے اعصاب کو سکون ملتا ہے۔سبز الائچی پیشاب آور ہے۔دودھ کے ساتھ اس کا استعمال بلغم پیدا ہونے سے روکتا ہے۔کھانسی اور نزلہ و زکام میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ گلا بیٹھ جانے کی صورت میں اس کو چائے میں ڈال کر استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔چربی گھلانے میں بھی یہ ہماری مدد کرتی ہے۔ الائچی کے تیل کے چند قطرے پانی میں ڈال کر نہایا جائے تو تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔الائچی کے استعمال سے ذہنی انتشار نہیں ہوتا۔سانس کی بیماریوں میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago