سلمان خان کو بشنوئی برادری سےمعافی مانگنے کامشورہ مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھ چل رہی کشیدگی کے پیش نظر مشہور گلوکار انوپ جلوٹا نے بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بشنوئی برادری سے معافی مانگ لیں۔
بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان ایک بار پھر کالے ہرن شکار کیس کے باعث تنازع کی زد میں ہیں جبکہ انہیں حالیہ دنوں میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں اور ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔یہ واقعات لارنس بشنوئی اور ان کے گینگ کے ساتھ تنازع سے جڑے ہوئے ہیں۔ بشنوئی گروہ نے سلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بشنوئی برادری کے مندر جا کر کالے ہرن کے قتل پر معافی مانگیں۔

ایک انٹرویو میں بھارتی گلوکار انوپ جلوٹا نے کہا کہ “یہ وقت نہیں کہ اس بات پر بحث کی جائے کہ کس نے قتل کیا اور کس نے نہیں؟ سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیق کو اسی تنازع کی وجہ سے مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا اس لیے اب تنازع کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری سلمان خان سے چھوٹی سی درخواست ہے کہ وہ مندر جائیں اور معافی مانگیں تاکہ وہ اور ان کا خاندان محفوظ رہ سکے۔ مجھے یقین ہے کہ بشنوئی برادری ان کی معافی کو قبول کر لے گی۔

Recent Posts

کرینہ کے شوہر سیف علی خان یا ساجد علی خان؟ مداح پریشان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرینہ کپور اور سیف علی خان کی جوڑی کا بالی ووڈ کی…

2 mins ago

ماہرہ خان کو بھارتی فلم میں موقع کیوں دیا گیا، ہدایتکار کے انکشاف پر پرستاروں کو مایوسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرہ خان کو بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل…

11 mins ago

پاکستانی وفد کی واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)…

39 mins ago

وکلا کا 26 ويں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وکلا رہنماؤں نے 26 ويں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے…

58 mins ago

ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے نامزدگی پر پرایم کیو ایم میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ججز کی تقرری کیلئے…

1 hour ago

تحریک انصاف نے نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں ترمیم کے بعد…

1 hour ago