ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کونسا پانی پیتے ہیں؟ قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لندن (قدرت روزنامہ) دنیائے کرکٹ کے مایۂ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اپنی صحت اور فٹنس کے حوالے سے سخت اصولوں پر عمل کرتے ہیں، جس میں ان کا مخصوص ایوین نیچرل سپرنگ پانی پینا بھی شامل ہے .

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پانی جنیوا جھیل کے جنوبی کنارے سے حاصل کیا جاتا ہے اور اسے دنیا بھر میں ایک خالص اور کیمیکل سے پاک پانی کے طور پر جانا جاتا ہے .

اس پانی کی قیمت بھی خاصی زیادہ ہے . ایک لیٹر کی بوتل کی قیمت تقریباً 600 بھارتی روپے ہے، یعنی اگر کوئی روزانہ 2 لیٹر پانی پیتا ہے تو اس کی قیمت 1200 بھارتی روپے بنتی ہے . ایمیزون انڈیا پر اس پانی کی ایک درجن بوتلوں کی قیمت 4200 بھارتی روپے ہے .

یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2021 میں بیٹی وامیکا اور 2024 میں بیٹے آکائے کی پیدائش ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں