ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کونسا پانی پیتے ہیں؟ قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لندن (قدرت روزنامہ) دنیائے کرکٹ کے مایۂ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اپنی صحت اور فٹنس کے حوالے سے سخت اصولوں پر عمل کرتے ہیں، جس میں ان کا مخصوص ایوین نیچرل سپرنگ پانی پینا بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پانی جنیوا جھیل کے جنوبی کنارے سے حاصل کیا جاتا ہے اور اسے دنیا بھر میں ایک خالص اور کیمیکل سے پاک پانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس پانی کی قیمت بھی خاصی زیادہ ہے۔ ایک لیٹر کی بوتل کی قیمت تقریباً 600 بھارتی روپے ہے، یعنی اگر کوئی روزانہ 2 لیٹر پانی پیتا ہے تو اس کی قیمت 1200 بھارتی روپے بنتی ہے۔ ایمیزون انڈیا پر اس پانی کی ایک درجن بوتلوں کی قیمت 4200 بھارتی روپے ہے۔

یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2021 میں بیٹی وامیکا اور 2024 میں بیٹے آکائے کی پیدائش ہوئی۔

Recent Posts

اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

لاہور (قدرت روزنامہ)بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب…

4 hours ago

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی…

4 hours ago

تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے،کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ججز اور انکی…

5 hours ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے محمد رضوان وائٹ…

5 hours ago

سلمان خان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے مداح جو سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے اور اجے…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے لیے…

6 hours ago