کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کو کراچی بار ایسوسی ایشن نے مسترد کر دیا .

اعلامیے کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کو پاس کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں .

یہ ترمیم بغیر کسی بحث کے غیر شفاف طریقے سے پاس کرائی گئی ہے . آئین میں ترمیم کا پارلیمان کا حق تسلیم کرتے ہیں . آئینی ترمیم کے لیے جو طریقہ اختیار کیا گیا وہ جمہوریت پر دھبہ ہے .

عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ منصور علی شاہ کو چیف جسٹس نامزد نہ کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں . منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے . سیاسی برتری پر مشتمل جوڈیشل کمیشن ججز کی تقرری کرے گا . یہ اقدام عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے . اس اقدام سے عام لوگوں کے لیے انصاف کےحصول میں رکاوٹ پیدا ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں