کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کو کراچی بار ایسوسی ایشن نے مسترد کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کو پاس کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ ترمیم بغیر کسی بحث کے غیر شفاف طریقے سے پاس کرائی گئی ہے۔ آئین میں ترمیم کا پارلیمان کا حق تسلیم کرتے ہیں۔ آئینی ترمیم کے لیے جو طریقہ اختیار کیا گیا وہ جمہوریت پر دھبہ ہے۔

عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ منصور علی شاہ کو چیف جسٹس نامزد نہ کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں۔ منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ سیاسی برتری پر مشتمل جوڈیشل کمیشن ججز کی تقرری کرے گا۔ یہ اقدام عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔ اس اقدام سے عام لوگوں کے لیے انصاف کےحصول میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔

Recent Posts

اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

لاہور (قدرت روزنامہ)بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب…

4 hours ago

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی…

4 hours ago

تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے،کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ججز اور انکی…

5 hours ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے محمد رضوان وائٹ…

5 hours ago

سلمان خان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے مداح جو سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے اور اجے…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے لیے…

6 hours ago