”اپنی چھت…… اپنا گھر“پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی

لاہور ( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت……اپنا گھر“پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکانوں کی تعمیر شروع ہوگئی . وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے تحت مکان بنانے والے خوش نصیب شہریوں کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا .

صرف2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں لاہور، قصور اور دیگر اضلاع میں پہلی قسط حاصل کرنے والے افراد نے زور و شور سے مکانوں کی تعمیر شروع کر دی .
وزیر اعلیٰ نے ”اپنی چھت…… اپنا گھر“ پروگرام کے قرض کی دوسری قسط کا اجراء شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی . ہر ضلع میں درخواست گزار کی آسانی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا . وزیر اعلیٰ سپیشل ڈیش بورڈ پر”اپنی چھت…… اپنا گھر“پروگرام کی مانیٹرنگ کریں گی . وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ہدایت کی .

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد'' اپنی چھت، اپنا گھر'' پروگرام کیلئے پورٹل سے رجوع کر چکے ہیں . ”اپنی چھت……اپنا گھر“ پروگرام کیلئے تقریباً پونے چار لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں .

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ غریب آدمی کیلئے اپنی چھت میری ترجیحات میں اولین ہے . پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی حقدار قرض سے محروم نہ رہ جائے . وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ”اپنی چھت…… اپنا گھر“ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی .

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری ہاوسنگ اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، ڈی جی پھاٹا سیف انور جپہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں