”اپنی چھت…… اپنا گھر“پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی

لاہور ( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت……اپنا گھر“پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکانوں کی تعمیر شروع ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے تحت مکان بنانے والے خوش نصیب شہریوں کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صرف2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں لاہور، قصور اور دیگر اضلاع میں پہلی قسط حاصل کرنے والے افراد نے زور و شور سے مکانوں کی تعمیر شروع کر دی۔
وزیر اعلیٰ نے ”اپنی چھت…… اپنا گھر“ پروگرام کے قرض کی دوسری قسط کا اجراء شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ہر ضلع میں درخواست گزار کی آسانی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سپیشل ڈیش بورڈ پر”اپنی چھت…… اپنا گھر“پروگرام کی مانیٹرنگ کریں گی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد” اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کیلئے پورٹل سے رجوع کر چکے ہیں۔ ”اپنی چھت……اپنا گھر“ پروگرام کیلئے تقریباً پونے چار لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ غریب آدمی کیلئے اپنی چھت میری ترجیحات میں اولین ہے۔ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی حقدار قرض سے محروم نہ رہ جائے۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ”اپنی چھت…… اپنا گھر“ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری ہاوسنگ اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، ڈی جی پھاٹا سیف انور جپہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Recent Posts

اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

لاہور (قدرت روزنامہ)بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب…

5 hours ago

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی…

5 hours ago

تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے،کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ججز اور انکی…

5 hours ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے محمد رضوان وائٹ…

5 hours ago

سلمان خان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے مداح جو سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے اور اجے…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے لیے…

6 hours ago