پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے لیے 3 رہنماؤں کے نام فائنل کرلیے ہیں .

24 نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کا نام فائنل کیا گیاہے جبکہ ‏سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کے نام پر اتفاق ہوا ہے،اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری پر مشاورت ہوئی جس میں سینیٹ کیلئے ایک نام دیا جائے گا، سینیٹ سے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان اور سینیٹر عون عباس بپی کے نام پر غور کیا گیا، قومی اسمبلی سے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دو نام فائنل کر دئیے جائینگے،قومی اسمبلی سے اسد قیصر، بیرسٹر عمیر نیازی اور علی محمد کے ناموں پر غورکیا گیا،قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کے ناموں پر بھی غورکیا گیا تاہم ‏ بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کا نام فائنل کیا گیاہے جبکہ ‏سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کے نام پر اتفاق ہوا، حتمی ناموں کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں