پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے لیے 3 رہنماؤں کے نام فائنل کرلیے ہیں۔

24 نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کا نام فائنل کیا گیاہے جبکہ ‏سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کے نام پر اتفاق ہوا ہے،اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری پر مشاورت ہوئی جس میں سینیٹ کیلئے ایک نام دیا جائے گا، سینیٹ سے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان اور سینیٹر عون عباس بپی کے نام پر غور کیا گیا، قومی اسمبلی سے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دو نام فائنل کر دئیے جائینگے،قومی اسمبلی سے اسد قیصر، بیرسٹر عمیر نیازی اور علی محمد کے ناموں پر غورکیا گیا،قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کے ناموں پر بھی غورکیا گیا تاہم ‏ بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کا نام فائنل کیا گیاہے جبکہ ‏سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کے نام پر اتفاق ہوا، حتمی ناموں کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

Recent Posts

اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

لاہور (قدرت روزنامہ)بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب…

4 hours ago

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی…

5 hours ago

تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے،کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ججز اور انکی…

5 hours ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے محمد رضوان وائٹ…

5 hours ago

سلمان خان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے مداح جو سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے اور اجے…

5 hours ago

”اپنی چھت…… اپنا گھر“پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی

لاہور ( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت……اپنا گھر“پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکانوں کی تعمیر…

6 hours ago