سلمان خان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے مداح جو سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے اور اجے دیوگن کے کردار باجی راؤ سنگھم کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر تھے، انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ فلم میں سلمان خان کا کیمو کینسل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، سلمان خان نے 14 اکتوبر کے لیے اپنا کیمو شوٹ کرنا تھا لیکن اچانک بابا صدیقی کے قتل کے باعث شوٹنگ منسوخ کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر روہت شیٹی اور اداکار اجے دیوگن نے باہمی مشورے سے فیصلہ کیا کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ سلمان خان کو اس موقع پر شوٹ کے لیے بلایا جائے۔

روہت شیٹی اور ان کی ٹیم کو 18 اکتوبر تک فلم کو سینسر بورڈ میں جمع کروانا تھا اس لیے انہوں نے یہ مشکل فیصلہ کیا کہ سلمان خان کا کیمو نکال دیا جائے۔ہوسکتا ہے کہ چلبل پانڈے کا کوئی بیک شاٹ فلم کے آخر میں نظر آئے لیکن یہ دیکھنے کے لیے مداحوں کو فلم کے ریلیز ہونے تک انتظار کرنا ہوگا۔

Recent Posts

اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

لاہور (قدرت روزنامہ)بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب…

5 hours ago

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی…

5 hours ago

تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے،کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ججز اور انکی…

5 hours ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے محمد رضوان وائٹ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے لیے…

6 hours ago

”اپنی چھت…… اپنا گھر“پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی

لاہور ( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت……اپنا گھر“پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکانوں کی تعمیر…

6 hours ago