دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے محمد رضوان وائٹ بال سکواڈ کی کپتانی کے مضبوط امیدوار بن گئے . آسٹریلیااور مبابوے کے ٹور کیلئے ٹیم کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان ہے .

آسٹریلیا کے دورے میں سینیئر کھلاڑیوں کی شمولیت جبکہ دورہ زمبابوے میں آرام دیا جا سکتا ہے .
وائٹ بال سکواڈ میں متعدد نئے چہروں کو موقع دیا جائےگا . سکواڈز میں عمیر بن یوسف، عرفان خان نیازی، کامران غلام، حسیب اللہ، سفیان مقیم، محمد حسنین کی شمولیت ہو سکتی ہے جبکہ سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے . بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا میں شامل ہوں گے جبکہ فخرزمان کی سلیکشن میں فٹنس مسائل آ ڑے آ رہے ہیں . محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے پر اتفاق پایا جاتا ہے اور وہ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں