تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے،کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ججز اور انکی فیملیز کی کردار کشی کرنے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر جمہوریت پسند خوش ہیں جبکہ آمریت پسند سیخ پا ہو رہے ہیں۔ تحریک فساداپنی گندی سیاست کےلئے کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے توکبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت اور پارلیمنٹ کی جیت ہے۔ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ سیاسی یتیموں کا گروہ بن چکی ہے۔ پاکستان کے عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اسکے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے ہیں۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اب اڈیالہ جیل کے مستقل رہائشی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا نام عدلیہ کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کئے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور انکی ٹیم بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں جس نے بھی رول ادا کیا وہ قابل ستائش ہے۔پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہی جمہوریت کی مضبوطی ہے۔جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ آئینی ترامیم اور قانون سازی میں رخنے ہی ڈال سکتے ہیں۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بھی بہت بڑا “سرپرائز ڈے” تھا۔

Recent Posts

اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

لاہور (قدرت روزنامہ)بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب…

5 hours ago

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی…

5 hours ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے محمد رضوان وائٹ…

5 hours ago

سلمان خان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے مداح جو سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے اور اجے…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے لیے…

6 hours ago

”اپنی چھت…… اپنا گھر“پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی

لاہور ( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت……اپنا گھر“پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکانوں کی تعمیر…

6 hours ago