ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے ، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے ، فوج کو دھوبی گھاٹ چوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے ‘ ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں‘ عمران خان کہیں نہیں جارہے 5 سال پورے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ فوج کو دھوبی گھاٹ چوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے لیکن اس کے باوجود مریم نے دھوبی گھاٹ میں فوج کو ڈسکس کیا ، مریم نوازکے ساتھ دھوبی گھاٹ جیسا سلوک ہوگا ، سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کی کوشش کر کے وہ اپنی سیاسی قبر کھودیں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے ، عمران خان کی حکومت کو سوا 3 سال ہو گئے ہیں ، مہنگائی ہے کوشش کریں گے کہ اس پر قابو پایا جائے ، ڈالر کی قیمت افغانستان کے حالات کی وجہ سے بڑھی ہے ، راولپنڈی کے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو تھے ، اسی لیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قومی اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا۔

خیال رہے کہ فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ ہ عمران خان نے ایک شخص کی خاطر فوج کی تقرریوں کو پوری دنیا میں تماشا بنادیا، عمران خان نے فوج کے ادارے پر خودکش حملہ کیا ہے، تقرریاں وزیراعظم یا ادارے نہیں بلکہ جِن بھوت کررہے ہیں، تقرری کسی اصول کی خاطر نہیں روکی گئی بلکہ یہ جانتا ہے اگر وہ شخص کرسی سے ہٹا توجعلی حکومت 2دن میں زمین پر آگرے گی ، عمران خان نے ایک ہی وعدہ پورا کیا اور وہ یہ کہ اس نے پوری قوم کو رلا دیا،ان کے وزرا عوام کے نوالے گنتے ہیں، حکومتی وزرا کہتے ہیں10چینی کے دانوں کی بجائے 8 کھالو صبر کرو ، عمران خان نے کہا تھا ان کو رلاؤں گا آج پوری قوم رو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج فیصل آباد میں بہت بڑا جلسہ ہے، رانا ثنااللہ نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھگتا، عابد شیر علی کی اہلیہ کا انتقال ہوا اور وہ پاکستان تک نہیں آسکا، نواز شریف کے مخالفین کو اللہ نے عبرت کا نشان بنا دیا ہے، رانا ثنااللہ آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان نے کہا تھا جب چینی ،آٹا مہنگا ہو جائے تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے، جب بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتو سمجھ جاؤ وزیراعظم چور ہے، نوازشریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی اور آج 120روپے کلو ہے، نوازشریف کے دور میں روٹی 5 روپے اور آج 25 روپے ہے تو بتاؤ چور کون ہے؟ ن لیگ کے دور میں پیٹرول 70 روپے لیٹر اور آج 138 روپے فی لیٹر ہے، پیٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیا تاریخ کی بلند سطح پر ہیں، جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیزمہنگی ہوتی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago