اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

لاہور (قدرت روزنامہ)بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم کو موقع سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا .

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عامر اور شمشیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے آفاق نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دو پسٹل بھی برآمد کیے گئے .

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم آفاق اپنے دوستوں شمشیر اور ذوہیب کے ہمراہ شیخوپورہ سے آیا تھا تینوں ملزمان نے فائرنگ کر کے عامر کو قتل کیا جبکہ ملزموں کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کا ساتھی شمشیر بھی مارا گیا .

پولیس کے مطابق مقتول عامر کا ملزم آفاق کی اہلیہ کے ساتھ تعلق دوہرے قتل کی وجہ بنا جبکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں .

ڈی آئی جی آپریشز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی .

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقتول عامر نواں کوٹ کا رہائشی تھا اور بابو صابو ٹرک اڈہ پر مکینک تھا جبکہ ملزمان آفاق، زوہیب اور شمشیر شیخوپورہ کے رہائشی ہیں جنہوں نے سابقہ فیملی جھگڑے کی بنا پر عامر نامی مکینک پر حملہ کر کے قتل کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں