اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

لاہور (قدرت روزنامہ)بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم کو موقع سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عامر اور شمشیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے آفاق نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دو پسٹل بھی برآمد کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم آفاق اپنے دوستوں شمشیر اور ذوہیب کے ہمراہ شیخوپورہ سے آیا تھا تینوں ملزمان نے فائرنگ کر کے عامر کو قتل کیا جبکہ ملزموں کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کا ساتھی شمشیر بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول عامر کا ملزم آفاق کی اہلیہ کے ساتھ تعلق دوہرے قتل کی وجہ بنا جبکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقتول عامر نواں کوٹ کا رہائشی تھا اور بابو صابو ٹرک اڈہ پر مکینک تھا جبکہ ملزمان آفاق، زوہیب اور شمشیر شیخوپورہ کے رہائشی ہیں جنہوں نے سابقہ فیملی جھگڑے کی بنا پر عامر نامی مکینک پر حملہ کر کے قتل کیا ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی…

5 hours ago

تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے،کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ججز اور انکی…

5 hours ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے محمد رضوان وائٹ…

5 hours ago

سلمان خان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے مداح جو سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے اور اجے…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے لیے…

6 hours ago

”اپنی چھت…… اپنا گھر“پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی

لاہور ( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت……اپنا گھر“پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکانوں کی تعمیر…

6 hours ago