تین سینیئر ججوں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے: رانا ثنا اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سینیئر موسٹ کے تصور نے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ تین سینیئر ججوں میں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سینئر ترین ججوں میں چیف جسٹس منتخب کرنے کا خیال عدلیہ نے خود پیش کیا جب اس نے سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹاپ تھری ججوں میں سے مقرر کیے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ٹاپ تین ججوں میں سے کوئی جج منع کر دے تو پھر چوتھے نمبر کے جج پر غور کیا جائے گا۔
26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر آئینی ترامیم کا مسودہ بنایا لیکن جب ہم نے اُس سے اتفاق کیا تو وہ بھاگ گئے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے گورنر خیبرپختونخوا؟ جے یو آئی کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق…

7 mins ago

زرنش خان نے شوبز سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرنش خان ماضی قریب کی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، وہ…

18 mins ago

آئینی ترمیم: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا مستقبل کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پاکستانی سیاست کا ایک اور اہم ترین دن تھا جب…

32 mins ago

پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس کی جانب کامیاب سفر جاری، ریکارڈ سطح پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 2 ماہ لگا تار سرپلس ریکارڈ ہوتے ہوئے…

42 mins ago

آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والے منحرف ارکان کون سے ہیں، ان کا کیا مستقبل ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم منظور…

49 mins ago

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کو 26ویں آئینی ترمیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 26ویں آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا…

57 mins ago