تحریک انصاف نے نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں ترمیم کے بعد بننے والی نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں، ہمارا کوئی جج نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نئی بننے والی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، تحریک انصاف نئی کمیٹیوں کیلئے نام ضرور دے گی۔
خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان، صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علی ظفر ججز کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیر تارڑ جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے رعنا انصار اور جے یو آئی سے کامران مرتضی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلالیا گیا ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری، موجودہ چیف جسٹس کی رٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی، نئے چیف جسٹس کی تعیناتی میں 24 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے گورنر خیبرپختونخوا؟ جے یو آئی کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق…

4 mins ago

زرنش خان نے شوبز سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرنش خان ماضی قریب کی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، وہ…

15 mins ago

آئینی ترمیم: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا مستقبل کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پاکستانی سیاست کا ایک اور اہم ترین دن تھا جب…

29 mins ago

پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس کی جانب کامیاب سفر جاری، ریکارڈ سطح پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 2 ماہ لگا تار سرپلس ریکارڈ ہوتے ہوئے…

39 mins ago

آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والے منحرف ارکان کون سے ہیں، ان کا کیا مستقبل ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم منظور…

45 mins ago

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کو 26ویں آئینی ترمیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 26ویں آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا…

53 mins ago