ماہرہ خان کو بھارتی فلم میں موقع کیوں دیا گیا، ہدایتکار کے انکشاف پر پرستاروں کو مایوسی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرہ خان کو بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا تھا۔ یہ فلم ماہرہ کی واحد بالی ووڈ فلم تھی کیوں کہ بعد میں ہندو انتہا پسندوں نے ان پر انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگوادی تھی اور انہیں متعدد دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔
رئیس میں ماہرہ خان نے آسیہ کا کردار ادا کیا اور انہیں ان کی اداکاری پر خاصی داد بھی ملی۔
ماہرہ خان کو رئیس میں کاسٹ کرنے کے بارے میں کئی کہانیاں سامنے آ چکی ہیں جن کے بارے میں مختلف دعوے کیے گئے ہیں کہ اس کردار میں کس کس اداکارہ کو کاسٹ کیا جانا تھا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم رئیس کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے بالآخر انکشاف کر دیا کہ انہوں نے ماہرہ خان کو کیسے دریافت کیا اور وہ اس فلم کا حصہ بن گئیں تاہم ان کی وہ وضاحت سن کر کچھ ایسا تاثر ابھرا کہ گویا فلمسازوں نے مجبوری کا سودا کیا تھا اور اداکاری کی قابلیت وہ وجہ شاید نہیں تھی کہ جس کے باعث ماہرہ خان کا انتخاب کیا گیا۔
راہول نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک ایسی لڑکی چاہتے تھے کہ جس کی عمر 30 سال سے زیادہ ہو اور وہ اچھی اردو بول سکے۔ انہوں نے بتایا کہ کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف جیسی ہیروئنیں تھیں جو دیکھنے میں معصوم نظر آتی تھیں لیکن وہ یا تو اتنا چھوٹا کردار کرنے کو تیار نہیں تھیں یا پھر زیادہ معاوضہ لینا چاہتی تھیں۔
راہول کی والدہ اور گوری خان کی والدہ نے ماہرہ کو دیکھا ہوا تھا اور انہوں نے مشورہ دیا کہ اس فلم میں ماہرہ کو کاسٹ کرلیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پھر ماہرہ خان کا آڈیشن لیا گیا اور پتا چلا کہ یہی فلم رئیس کی وہ آسیہ ہے جس کی وہ تلاش میں تھے۔
شائقین نے اس راہول کی باتیں سننے کے بعد مختلف تبصرے کیے ہیں۔ْ کسی کا کہنا تھا کہ پتا نہیں ہدایت کار نے ماہرہ خان کی تعریف کی ہے یا بے عزتی۔ کسی نے کہا کہ اچھا تو دیگر اداکاراؤں نے رول معمولی ہونے اور پیسے کم ہونے کی وجہ سے کام سے انکار کیا اس پر ماہرہ کو چانس مل گیا تو کسی نے کہا کہ ٹھیک ہی ہے ماہرہ خان کو بہرحال بالی ووڈ میں ایک موقع ملا اور انہوں اس سے استفادہ کیا اور اداکاری بھی اچھی کی۔

Recent Posts

کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 13 کارروائیوں میں86.92 کلو سے زائدمنشیات…

5 mins ago

بلاول بھٹو کا آئینی ترامیم کے لیے کردار، پاکستان کی روایتی سیاست یا سیاسی چال؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری محور گفتگو…

37 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے…

47 mins ago

آئینی ترمیم سے سیاسی رہنماؤں کو کیا فائدہ ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکمراں اتحاد کی مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر 26ویں آئینی ترمیم منظور…

53 mins ago

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے گورنر خیبرپختونخوا؟ جے یو آئی کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق…

1 hour ago

زرنش خان نے شوبز سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرنش خان ماضی قریب کی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، وہ…

1 hour ago