کرینہ کے شوہر سیف علی خان یا ساجد علی خان؟ مداح پریشان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرینہ کپور اور سیف علی خان کی جوڑی کا بالی ووڈ کی چند مقبول اور کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ دونوں 5 سال تک ڈیٹنگ کے بعد 16 اکتوبر 2012 کو شادی کے بندھن میں بندھے۔ سیف اور کرینہ کے 2 بیٹے ہیں، تیمور 2016 اور جہانگیر 2021 میں پیدا ہوئے۔
سیف اور کرینہ گزشتہ ہفتے اپنی شادی کی 12ہویں سالگرہ کی خوشیوں میں مصروف تھے لیکن اس موقع پر سوشل میڈیا پر ایک ایسی غیرمتوقع پوسٹ زیرگردش رہی جس نے اس مقبول جوڑی کے تعلق کے بارے میں مداحوں کو تجسس اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوشل میڈیا پر سیف اور کرینہ کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصویر زیرگردش ہے، جس کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کرینہ کے شوہر کا نام میرج سرٹیفکیٹ میں ’ساجد علی خان‘ درج ہے اور یہی وجہ ہے کہ سیف اور کرینہ کے مداحوں کی جانب سے شک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تاہم، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیف علی خان کا تعلق نواب پٹوڈی خاندان سے ہے، انہیں پیار سے ’سیف‘ بلایا جاتا ہے، ان اکا اصل نام ساجد علی خان ہے اسی لیے میرج سرٹیفکیٹ میں بھی یہ ہی نام لکھا گیا ہے۔ اس میرج سرٹیفیکیٹ میں سیف کی عمر 42 سال جبکہ کرینہ کی عمر 31 سال درج ہے۔
سوشل میڈیا پر سیف اور کرینہ کا میرج سرٹیفکیٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین دلچسپ انداز سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ بعض صارفین میرج سرٹیفیکیٹ وائرل کرنے پر بھارتی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کرینہ سے قبل سیف علی خان کی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی سارہ علی خان ہیں۔ تاہم سیف اور امریتا کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Recent Posts

آئین بھٹو کی امانت ، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے تاریخی کام کردکھایا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم منصفانہ…

2 mins ago

دکی کوئلہ مائنز پر حملے میں جاں بحق و زخمی مزدوروں کے لواحقین میں معاوضے کے چیک تقسیم

دکی(قدرت روزنامہ)سانحہ11اکتوبر دکی کول مائنز پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بیس مزدوروں…

11 mins ago

پنجگور، صابر نور اور عابد نور بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے

پنجگور(قدرت روزنامہ)صابر نور اور عابد نور بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں دونوں کی بازیابی…

17 mins ago

کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 13 کارروائیوں میں86.92 کلو سے زائدمنشیات…

23 mins ago

بلاول بھٹو کا آئینی ترامیم کے لیے کردار، پاکستان کی روایتی سیاست یا سیاسی چال؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری محور گفتگو…

55 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے…

1 hour ago