زرنش خان نے شوبز سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرنش خان ماضی قریب کی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، وہ اردو ٹیلی ویژن کے سیریل میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی تھیں، انہوں نے مقبول ڈرامے سسرال میرا میں علیزہ کا کردارادا کیا ہے جس کے لیے انہیں بہترین سوپ اداکارہ کا ہم ایوارڈ ملا۔
ان کے مقبول ڈراموں میں اے زندگی، صحرا، سن یارا، من چاہی، دی اجازت اور ایک محبت کافی ہے شامل ہیں، تاہم اب اس نامور اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔
حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں زرنش خان نے شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھایا، انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں خواب میں حضور اکرم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب شوبز سے دوری اختیار کریں گی۔
زرنش خان نے کہا کہ شوبزمیں کامیابی حاصل کرنے اورعروج پانے کے باوجود انہیں ہر وقت کسی چیز کی کمی محسوس ہوتی تھی، وہ سوچتی تھیں کہ اس دنیا اور کامیابی کا کیا مقصد ہے، ان کے دل میں خیال آتے تھے کہ اور انہیں احساس ہوتا تھا کہ ان کی زندگی اور کامیابی کا کوئی مقصد نہیں۔
زرنش خان نے کہا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے گئیں اور عمرے کی ادائیگی کے بعد ان کی زندگی یکدم بدل کررہ گئی، عمرے کی ادائیگی کے لیے مقدس مقامات پر پہنچنے کے بعد انہوں نے وہاں چاروں طرف افراد کو روتے دیکھا، جنہیں دیکھ کر انہیں احساس ہوا کہ وہ خدا کے حضور کیسے جھکیں اور اللہ سے کیسے معافی مانگیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ندامت اور گناہوں کی وجہ سے انہیں خدا کے سامنے جھکنے میں بھی شرمندگی محسوس ہورہی تھی، ان کا دل تھا کہ وہ کہیں چھپ جائیں لیکن وہ خدا سے کہاں چھپتیں؟
انہون نے انکشاف کیا کہ عمرے کے ادائیگی کے دوران ہی رات کو خواب میں حضور اکرم ﷺ آئے، جنہوں نے ان سے کافی دیر تک باتیں کیں، انہیں کافی دیر تک تعجب ہوا اور اس بات پر حیران رہیں کہ کیسے ان جیسی گناہگار خاتون کے خواب میں حضور اکرم ﷺ آئے۔
انہوں نے کہا کہ خواب میں حضور اکرم ﷺ نے انہیں خدا سے معافی مانگنے کا کہا، جس پر وہ نیند سے اٹھ گئیں اور گھنٹوں تک روتی رہیں، خواب میں حضور اکرم ﷺ کو دیکھنے کے بعد ہی انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی ریلز اور تصاویر ڈیلیٹ کیں اور وہیں فیصلہ کیا کہ اب وہ مزید شوبز میں نہیں رہیں گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، اپنے نام ضرور دیں گے: چیئرمین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں ترمیم کے…

2 mins ago

لورالائی میں بس کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لورالائی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں بس کی ٹکر سے 2نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں…

5 mins ago

9اکتوبر کو عدالت آیا تو شدید بخار تھا، ریکور کرنے میں لمبا وقت لگا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست…

6 mins ago

کوئٹہ میں انسولین انجیکشن غائب ،شوگر کے مریضوں کی زندگی دائو ں پر لگ گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میں انسولین انجیکشن غائب شوگر کے مریضوں کی زندگی دائو ں پر…

10 mins ago

اوستہ محمد فائرنگ سے ایک شخص قتل

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)اوستہ محمد فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ…

15 mins ago

بولان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بولان(قدرت روزنامہ)بولان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویزحکام کے مطابق بولان…

20 mins ago