کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 13 کارروائیوں میں86.92 کلو سے زائدمنشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، حب، راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان، گوجرانوالہ میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 66 کلو چرس،18 کلو540گرام آئس برآمدکرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک کلو182گرام ویڈ،1 کلو ہیروئن،44 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے ہیں ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباءکوبھی منشیات فروخت کرنےکااعتراف کیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

Recent Posts

تین طلاقیں اکٹھی دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے: اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تین طلاقیں…

6 mins ago

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ )آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)…

12 mins ago

26ویں آئینی ترمیم کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم…

17 mins ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا،جسٹس منصور علی شاہ کا وکیل کے دعائیہ کلمات پر جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10ٹو اپارٹمنٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں وکیل…

21 mins ago

گدھوں، پالتو جانوروں پر اضافی وزن لادنا اب جرم قرار، کے پی اسمبلی میں پیش کردہ بل میں مزید کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے 134 سال بعد جانوروں پر ظلم سے نمٹنے اور…

26 mins ago

آئین کی روح پر حملہ ہوا،ایسے ترامیم سے ملک کی بنیادیں ہل سکتی ہیں،پشتونخوامیپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

39 mins ago