آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ )آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کی طرح وائٹ بال ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیاں کرنے کی ٹھان لی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ممکنہ طور پر کپتان بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیم سے فخر زمان، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے فخر زمان فٹنس مسائل، شاداب خان کی ناقص فارم انہیں اسکواڈ سے باہر کرواسکتی ہے جبکہ افتخار احمد کی شمولیت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے سینئیر کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا ہے۔

بورڈ کا موقف ہے کہ تینوں کرکٹرز کو ڈراپ نہیں بلکہ آرام کروایا گیا ہے تاکہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کم بیک کرسکیں۔دورہ آسٹریلیا میں اسپنر شاداب خان کی جگہ سفیان مقیم اور مہران ممتاز کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ کامران غلام، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور یاسر خان بھی پلئینگ الیون میں جگہ بناسکتے ہیں۔

Recent Posts

سندھ حکومت کا کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر…

4 mins ago

جیت کے بعد ٹیم کامورال بلند، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، سعود شکیل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہاہے کہ جیت کے بعد…

10 mins ago

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر…

13 mins ago

190ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190…

13 mins ago

بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو…

32 mins ago

3سینئر ججوں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سینئر…

33 mins ago