تین طلاقیں اکٹھی دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے: اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے۔
چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں جہیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا کو 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے، شادی اخراجات 2500 روپے سے بڑھا کر 2 تولہ سونا، جہیز کی مالیت بھی 2 تولہ سونے کے برا بر کرنے کی منظوری دی گئی۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے۔
کونسل نے فیصلہ کیا کہ چونکہ اس موضوع پر ایک ڈرافٹ پہلے ہی کونسل تیار کرچکی ہے اس لئے یہ ڈرافٹ حکو مت کو بھجوادیا جا ئے۔
کونسل نے پی ٹی آئی کے بیر سٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کے نجی عائلی قانون کے بل کو مسترد کیا جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ طلاق کی صورت میں شادی کے بعد بننے والی جائیداد کو میاں بیوی دونوں میں برابر تقسیم کیا جا ئے گا مگر کونسل نے رائے دی کہ یہ بل شرعی طور پر قابل عمل (Maintainable) نہیں ہے۔
کونسل نے نکاح فارم میں تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کرانے کا کالم بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا تاہم اس پر اتفاق نہیں ہوا کہ تھیلیسیمیا پازیٹو ہونے پر شادی کی اجازت نہ دی جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ کے بینک کے قیام کی تجویز کے بارے میں ایک سیمینار منعقد کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

سندھ حکومت کا کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر…

9 mins ago

جیت کے بعد ٹیم کامورال بلند، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، سعود شکیل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہاہے کہ جیت کے بعد…

14 mins ago

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر…

17 mins ago

190ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190…

17 mins ago

بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو…

36 mins ago

3سینئر ججوں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سینئر…

37 mins ago