آئینی ترامیم کے تمام پراسس کو غیرقانونی سمجھتے ہیں اس لیے کمیٹی کا بائیکاٹ کیا، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام سیاسی جماعتوں کی بہ نسبت اچھے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں متعلق فیصلہ آیا، اس میں بھی ہمارے انٹر پارٹی انتخابات کو تسلیم کیا گیا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی کیس کی سماعت تھی، ہم الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار، قانونی سوالات کا جواب دے چکے تھے، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فائنل آرڈر پاس کرنے سے روکا ہوا ہے، ہم نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کی تھی کہ یہ اییکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں امید ہے یہ مسئلہ اب ختم ہوجائے گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم سے الیکشن کمیشن نے جو بھی مانگا ہم نے پورا کیا، الیکشن کمیشن نے جو قانونی سوالات اٹھائے ان کا جواب جمع کروا چکے، الیکشن کمیشن نے جو بھی دستاویزات مانگی وہ ہم دے چکے ہیں، پی ٹی آئی نے تمام سیاسی جماعتوں کی بہ نسبت اچھے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں متعلق فیصلہ آیا، اس میں بھی ہمارے انٹر پارٹی انتخابات کو تسلیم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ یہ ہمارے ایم این ایز ہیں، ہمیں مخصوص نشستیں بھی ملنی تھیں، ہم نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی، لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو فائنل آڈرز جاری کرنے سے روکا ہے۔
آئینی ترامیم کے تمام پراسس کو غیرقانونی سمجھتے ہیں اس لیے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کیلئے سات بجے تک نام مانگے تھے، سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جو ہوا یہ سب غیر قانونی ہے، اسمبلی کے فلور پر بھی کہا کہ ہم نے کسی چیز سے اتفاق نہیں کیا، سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہم اس پراسس کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم تمام پراسس کو غیرقانونی سمجھتے ہیں کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیشل کمیٹی میں کبھی بھی صوبائی سطح پر آئینی بنچز کے قیام کی تجویز نہیں آئی تھی، صوبائی سطح پر آئینی بنچز کا قیام اچانک ہی سامنے آیا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی خواتین وارڈ کے انتہائی محفوظ سیل میں ہیں ، اڈیالہ جیل انتظامیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو خواتین…

7 mins ago

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ )صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے…

11 mins ago

رواں برس سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس سموگ میں…

15 mins ago

علیمہ اور عظمیٰ خان کے خلاف دہشت گردی کیس کا ریکارڈ فوری طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان…

15 mins ago

عدالتوں کی مہربانی سے جعلی ایم این ایز بیٹھے ہوئے ہیں، ہمارے لوگوں کی تعداد کم کی گئی، شیرافضل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت کا کہنا…

16 mins ago

نازیبا ویڈیو پر ٹک ٹاکر مناہل ملک کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر مناہل ملک نےسوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیوز کی تردید…

19 mins ago