3سینئر ججوں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سینئر موسٹ کے تصور نے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔3 سینئر ججوں میں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سینئر ترین ججوں میں چیف جسٹس منتخب کرنے کا خیال عدلیہ نے خود پیش کیا جب اس نے سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹاپ تھری ججوں میں سے مقرر کیے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ٹاپ تین ججوں میں سے کوئی جج منع کر دے تو پھر چوتھے نمبر کے جج پر غور کیا جائے گا۔
26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر آئینی ترامیم کا مسودہ بنایا لیکن جب ہم نے اس سے اتفاق کیا تو وہ بھاگ گئے۔

Recent Posts

کراچی: عمارت سے گر کر خاتون جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد 9 نمبر میں عمارت سے گر کر خاتون…

14 mins ago

بانیٔ پی ٹی آئی کہتے ہیں ساری تکلیفیں برداشت کر لوں گا: نورین نیازی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے کہا ہے کہ…

24 mins ago

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی…

49 mins ago

بشریٰ بی بی خواتین وارڈ کے انتہائی محفوظ سیل میں ہیں ، اڈیالہ جیل انتظامیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو خواتین…

57 mins ago

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ )صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے…

1 hour ago

رواں برس سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس سموگ میں…

1 hour ago