وزیراعظم کی لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے 2 ہوائی جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے 2 ہوائی جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان میں پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو لبنان و غزہ میں پاکستان کی جانب سے امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ و لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ بہن بھائیوں کیلئے سردی سے بچانے والے ٹینٹس، کپڑے، کمبل، ادویات، اشیائے خوردونوش بھجوائے جا رہے ہیں، اسرائیلی حملوں اور محاصروں کے باعث فلسطین اور لبنان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی میں دشواری کا سامنا ہے۔
دوران بریفنگ مزید کہا گیا کہ جو این جی اوز غزہ اور لبنان کے متاثرین کیلئے رقم، امدادی سامان بھجوانا چاہتی ہیں انہیں امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے دو ہوائی جہاز فوری طور پر بھیجنے کی ہدایت کی اور کہا کہ زمینی راستے سے بھی ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا جائے۔
شہباز شریف نے امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے فلسطین، لبنان، اردن اور مصر میں تعینات پاکستانی سفراءسے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے۔
وزیراعظم نے امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بالخصوص صاحب ثروت افراد بڑھ چڑھ کر وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ ولبنان میں عطیات جمع کروا کر اپنے فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں کی مدد میں حکومت کا ساتھ دیں۔
وزیراعظم نے وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Recent Posts

بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد

ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، وکیل صفائی کراچی (قدرت…

12 mins ago

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست

علی امین کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا…

15 mins ago

کراچی: نومبر میں ڈینگی کیسز کم ہونے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر میں ڈینگی وائرس کے کیسز کم…

29 mins ago

چھاتی کے سرطان کے سالانہ 38000 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں: ترجمان سندھ حکومت

کراچی (قدرت روزنامہ)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال…

43 mins ago

اسلحہ و منشیات کیس، اسماعیل ڈاہری کو یکم نومبر کو پیش کرنے کا حکم

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کے خلاف منشیات اور…

50 mins ago

لاہور میں طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر، انتشار پھیلانے والی خاتون کراچی سے زیر حراست

کراچی (قدرت روزنامہ)لاہور کے نجی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ…

59 mins ago