پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر مریض کاآپریشن ٗ اندر سے کیا نکلا؟ڈاکٹروں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں
عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ کے جنوب میں اسوان یونیورسٹی ہسپتال میں ایک شہری کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی . معائنے سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے اور آنتوں میں شدید انفیکشن پھیلا ہوا ہے . مریض کے پیٹ کے ایکسرے اور دیگر طبی ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں نے باور کرایا کہ ہنگامی طور پر مریض کے آپریشن کی ضرورت ہے تا کہ درد کا سبب بننے والی عجیب سی چیز کو معدے سے نکالا جا سکے . ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم اس عجیب سے چیز کو نکالنے میں کامیاب ہو گئی تاہم وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ ایک موبائل فون تھا . یہ موبائل چھ ماہ تک مریض کے پیٹ میں رہا جس کے سبب مریض کے پیٹ میں کھانا پھنس گیا . ڈاکٹرز نے بتایاکہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہے . . .