بشریٰ بی بی خواتین وارڈ کے انتہائی محفوظ سیل میں ہیں ، اڈیالہ جیل انتظامیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو خواتین وارڈ میں انتہائی محفوظ سیل میں رکھا گیا ہے ، جیل عملے کو سپرنٹنڈنٹ جیل کی اجازت کے بغیر ان کے سیل میں داخلے کی اجازت نہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرائی گئی اڈیالہ جیل انتظامیہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ انتہائی پیشہ ورانہ تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے لیے خاتون میڈیکل افسر بھی تعینات ہے، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے 6 سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم ہر ہفتے طبی معائنہ کرتی ہے ، ان کیلئے ڈاکٹر 24 گھنٹے دستیاب رہتا ہے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے اسلام آباد سے ماہر ڈاکٹرز بھی قیدیوں کے طبی معائنے کے لیے جیل کا دورہ کرتے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست

علی امین کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا…

3 mins ago

کراچی: نومبر میں ڈینگی کیسز کم ہونے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر میں ڈینگی وائرس کے کیسز کم…

17 mins ago

چھاتی کے سرطان کے سالانہ 38000 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں: ترجمان سندھ حکومت

کراچی (قدرت روزنامہ)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال…

30 mins ago

اسلحہ و منشیات کیس، اسماعیل ڈاہری کو یکم نومبر کو پیش کرنے کا حکم

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کے خلاف منشیات اور…

38 mins ago

لاہور میں طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر، انتشار پھیلانے والی خاتون کراچی سے زیر حراست

کراچی (قدرت روزنامہ)لاہور کے نجی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ…

47 mins ago

کراچی: عمارت سے گر کر خاتون جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد 9 نمبر میں عمارت سے گر کر خاتون…

1 hour ago