بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام رکھ دیا


کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے نومولود بیٹے کا نام رکھ دیا ہے۔
دو بیٹوں کی پیدائش کے بعد بختاور بھٹو نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی زندگی میں آنے والے تیسرے بیٹے کی خوشخبری سنائی تھی۔
اب ایک سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے اپنے تیسرے بیٹے کے نام سے آگاہ کیا ہے۔ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی لکھی جو 20 اکتوبر 2024 ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا: ’’اے اللہ، اسے شفقت اور محبت والا بچہ بنا۔ اسے ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چلا اور اس کی حکمت اور بھلائی کی روشنی کو اس دنیا میں پھیلادے۔‘‘

بختاور بھٹو نے نام کے اعلان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایک بچے کو شمشیر تھامے گھوڑے پر سوار دیکھا جاسکتا ہے، تصویر پر ’میر ذوالفقار‘ درج ہے۔
بختاور بھٹو نے اپنے نومولود کا نام اپنے نانا کے نام پر رکھا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری 27 نومبر 2020 کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری سے شادی کی بندھن میں بندھ گئی تھیں۔ 10 اکتوبر 2021 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش ہوئی اور 5 اکتوبر 2022 کو دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام میر سجاول محمود چوہدری رکھا گیا تھا۔

Recent Posts

دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت…

25 mins ago

بلوچستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں میر بشیر محمد حسنی موقع…

34 mins ago

بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد

ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، وکیل صفائی کراچی (قدرت…

1 hour ago

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست

علی امین کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا…

1 hour ago

کراچی: نومبر میں ڈینگی کیسز کم ہونے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر میں ڈینگی وائرس کے کیسز کم…

1 hour ago

چھاتی کے سرطان کے سالانہ 38000 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں: ترجمان سندھ حکومت

کراچی (قدرت روزنامہ)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال…

2 hours ago