چھاتی کے سرطان کے سالانہ 38000 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں: ترجمان سندھ حکومت


کراچی (قدرت روزنامہ)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال چھاتی کے سرطان کے 38000 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
کراچی کی نجی یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ مرض صرف خواتین تک ہی محدود نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں ایران اور بھارت سے زیادہ چھاتی کے سرطان کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ 60 سال کی عمر کے بعد کینسر ہوتا ہے لیکن اب میں نے نوجوان لڑکیوں کو بھی اس بیماری میں مبتلا دیکھا ہے۔
صوبائی حکومت کی ترجمان نے بتایا کہ کینسر کی فوری تشخیص بہت ضروری ہے، خواتین خود اپنا معائنہ کریں۔
سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ جے پی ایم سی میں بھی چھاتی کے سرطان کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے، میری کوشش ہو گی کہ جامعات اور کالجز میں فری میموگرافی کی سہولتیں دی جائیں۔

Recent Posts

دیر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل

ایف بی آر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم تاخیر کے شکار افراد کو سرچارج…

1 hour ago

جسٹس جمال مندوخیل کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر اختلافی نوٹ جاری

منتخب 41 آزاد ارکان کی حد تک ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ وہ پی…

1 hour ago

دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت…

2 hours ago

بلوچستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں میر بشیر محمد حسنی موقع…

2 hours ago

بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد

ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، وکیل صفائی کراچی (قدرت…

2 hours ago

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست

علی امین کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا…

3 hours ago