وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست


علی امین کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کردی
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست گزار علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار صوبے کا وزیراعلی ہے اور ان کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات تو درج ہیں لیکن ان کی تفصیلات ہمارے پاس موجود نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
علی امین کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی۔

Recent Posts

دیر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل

ایف بی آر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم تاخیر کے شکار افراد کو سرچارج…

1 hour ago

جسٹس جمال مندوخیل کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر اختلافی نوٹ جاری

منتخب 41 آزاد ارکان کی حد تک ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ وہ پی…

1 hour ago

دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت…

2 hours ago

بلوچستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں میر بشیر محمد حسنی موقع…

2 hours ago

بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد

ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، وکیل صفائی کراچی (قدرت…

2 hours ago

کراچی: نومبر میں ڈینگی کیسز کم ہونے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر میں ڈینگی وائرس کے کیسز کم…

3 hours ago