بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد


ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، وکیل صفائی
کراچی (قدرت روزنامہ)بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں عدالت نے صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمامت مسترد کردی۔
سیشن جج ایسٹ عثمان احمد خان نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
وکیل صفائی نعیم قریشی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ 5 ماہ گزرنے کے باوجود تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا۔ جن بچوں کو اسمگل کرنے کا الزام ہے وہ کراچی میں موجود ہیں۔ استدعا ہے کہ صارم برنی ضمانت کے مستحق ہیں، ضمانت منظور کی جائے۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا ت ھا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے، اس پر مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جیسے ہی تفتیش مکمل ہوگی، چالان پیش کردیا جائے گا۔ لہذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔
ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Recent Posts

دیر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل

ایف بی آر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم تاخیر کے شکار افراد کو سرچارج…

1 hour ago

جسٹس جمال مندوخیل کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر اختلافی نوٹ جاری

منتخب 41 آزاد ارکان کی حد تک ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ وہ پی…

1 hour ago

دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت…

2 hours ago

بلوچستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں میر بشیر محمد حسنی موقع…

2 hours ago

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست

علی امین کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا…

2 hours ago

کراچی: نومبر میں ڈینگی کیسز کم ہونے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر میں ڈینگی وائرس کے کیسز کم…

3 hours ago