دیر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل


ایف بی آر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم تاخیر کے شکار افراد کو سرچارج ادا کرنا ہوگا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے دیر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تاہم انہیں سرچارج ادا کرنا ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں ایف بی آر نے کہا ہے کہ نئے ٹیکس سال کے لیے مقررہ یا توسیع شدہ تاریخ تک گوشوارے جمع کروانے والے افراد کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کیے جائیں گے، دیر سے جمع ہونے والے گوشواروں پر سرچارج کی شرط عائد کی گئی ہے انہیں فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے سرچارج ادا کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 182اے کے تحت یہ سرچارج لاگو ہوگا، نئی قائم ہونے والی کمپنیاں اور کاروباری ادارے، جن کا گوشوارہ 30 جون کے بعد جمع کرانے کی تاریخ نہیں آئی، ان کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ریونیو بورڈ میں گوشوارے جمع کرانے والے افراد کے نام بھی فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔

Recent Posts

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نےآئینی ترمیم کا مذاق اڑایا، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا…

21 mins ago

سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی نے انکشاف کیاہے کہ سعودی حکام نے افغان…

32 mins ago

آئینی ترامیم کے معاملےپر پارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کو ایک موقع دیا جائے گا، زرتاج گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا…

51 mins ago

حکومتی کوششیں رائیگاں،سنی اتحاد کونسل کاپارلیمانی کمیٹی میں شرکت سے پھرانکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چار رکنی کمیٹی کے سنی اتحاد کونسل سے مذاکرات ناکام ہوگئے…

1 hour ago

معروف پاکستانی اداکارہ کے ہاں 12سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہوراداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال…

1 hour ago

شادی میں بلا کرتین افراد نے مقامی فنکارہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

مظفرگڑھ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں مدعو کی گئی مقامی فنکارہ کو تین افراد…

1 hour ago