قاسم رونجھو آپ بیتی سنانا چاہتے تھے، حکومت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے کورم توڑا، اختر مینگل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ کے اجلاس میں اپنی آب بیتی سنانا چاہ رہے تھے، حکومت نے شرم کے باعث کورم توڑا۔

پارلیمنٹ پاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین کی جس طرح دھجیاں اڑائی گئی، شاید ہی کسی آمر کے دور میں ایسا ہوا ہو، رات کے اندھیرے میں آئین کا مسودہ پیش کیا جاتا رہا۔حکومتی وزیر خود مجوزہ آئینی ترمیم پر متفق نہیں تھے۔

سربراہ بی این پی نے دعویٰ کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوششیں کی گئی، کل سارا ڈرامہ حتمی انجام کو پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ہاؤس میں جس کو ایوان بالا یا ایوان زیریں کہا جاتا ہے، جہاں پر انسانوں کی عزتیں محفوظ نہ ہوں، تو اس میں بیٹھنے کی کیا ضرورت ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ اسعفیٰ دینے کی وجہ سے بلوچستان سے سیٹ ضائع نہیں ہوجائے گی جس پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کی عزت و ناموس کے لیے ہے، جہاں پر اس کے ممبران کی عزت نہ ہو، وہاں پر بیٹھ کر کیا کریں گے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور کرلیا جس پر سربراہ بی این پی نے جواب دیا کہ جی ہاں۔

واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے جمعے کی صبح 10 بج کر 30 منٹ تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آج ہی بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے 26ویں ترمیم پر ووٹنگ میں پارٹی پالیسی کے برخلاف ووٹ دینے پر استعفیٰ سیکریٹری سینیٹ کو جمع کرادیا، وہ سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

اتوار کو 26ویں آئینی ترمیم پر سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ پر بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے آئینی ترمیم کے حق فلور کراسنگ کی تھی اور پارٹی پالیسی کے برخلاف ووٹ دیا تھا، اس کے بعد پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل نے دونوں منحرف سینیٹرز سے استعفی طلب کیا تھا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

2 hours ago

پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا…

2 hours ago

ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت…

2 hours ago

اپنی چھت……اپنا گھر،15دن میں مکانوں کی تعمیر شروع،وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں

لاہور( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام“ کے تحت پہلی قسط کے اجرا ءکے…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف…

2 hours ago