کوئی کہتا ہے کہ لڑکیوں کا حق مہر اب پیٹرول ہوگا تو کسی نے کہا پیٹرول عطر کی شیشی میں ملے گا ۔۔ پیٹرول مہنگا ہونے پر پاکستانیوں کے مزاحیہ تبصرے

(قدرت روزنامہ)پیٹرول تمام ملک میں ہی مہنگا ہوگیا ہے جس پر عوام اب غصے میں بھی ہے مگر اپنا غصہ کس طرح ظاہر کر رہی ہے، سنیے آپ بھی ہنس ہنس کر پاگل ہو جائیں گے، آئیے جانتے ہیں۔ جیسے ہی پیٹرول بڑھنے کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے تب سے ہی کئی طنز و مزاح سے بھرپور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں عوام اپنا غصہ کچھ یوں ظاہر کر رہی ہے۔ جیسا کہ ایک شہری کہتے ہیں کہ اب تو لوگ اپنی شادیوں میں حق مہر میں لکھوایا کریں گہ میں نے فلاں عورت کو میں نے 6 لیٹر پیٹرول کے عوض قبول کیا۔
ایک نوجوان ملا تو وہ بھی یہی کہتا نظر آیا کہ پیٹرول تو اب سونار کی دوکان میں ملے گا اور خواتین ایک دوسرے کو بڑے فخر سے بتائیں گی کہ ہمیں تو جہیز میں 10لیٹر پیٹرول ملا تھا۔ مزید یہ کہ ایک پریشان شہری نے تو یہ تک کہہ دیا کہ میرے پاس موٹر سائیکل، کار، جنریٹر کچھ نہیں پھر بھی پریشان ہوں کیونکہ لائٹر سے سگریٹ جلانا ہوتا ہے تو وہ بھی پیٹرول سے چلتا ہے۔ جناب ابھی کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ ایک سادہ لوح شہری کہتے ہیں پیٹرول 500 سے 1500 روپے لیٹر بھی ہو جائے ہمیں کیا ہم نے تو 50 روپے کا ہی ڈلوانا ہے پیٹرول۔مارکیٹ میں پیدل گھومتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ پیٹرول پمپ پر جاتا ہوں تو وہ کہتا ہے کہ اس میں 200 کا پیٹرول ڈلواؤ پھر آپکا سفر ہوگا مکمل تو میں نے کہا کہ تو 20 روپے کا اس میں ڈال دے اور اسے آگ لگا دے۔ ایک نوجوان کہتا ہے کہ اب تو اپنے پیاروں سے بھی ملنے جائیں گے تو لگتا ہے واپسی پر پیٹرول کے پیسے ان سے لیں گے کیونکہ ملنے تو ان سے آئے ہیں نا ہم۔ تو کوئی کہتا ہے کہ میں تو موٹر سائیکل میں ہی سائیکل کے پیڈل لگوا رہا ہوں اب۔ دوسری طرف اس ملک کا ایک اور پریشان حال شہری کا کہنا ہے کہ کچھ دیر اور رکو یہی پیٹرول عطر کی شیشی میں ملے گا۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

14 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

27 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

37 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

50 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

55 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

59 mins ago