حکومتی کوششیں رائیگاں،سنی اتحاد کونسل کاپارلیمانی کمیٹی میں شرکت سے پھرانکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چار رکنی کمیٹی کے سنی اتحاد کونسل سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور سنی اتحاد کونسل نے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف جسٹس تقرری میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے سپیکر چیمبر میں اجلاس ہوا، مذاکراتی عمل کے لیے سپیکر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو بلایا۔

4 رکنی کمیٹی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مشاورت کے لیےکمیٹی میں آنےکی درخواست کی تاہم بیرسٹرگوہر نےکمیٹی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی کمیٹی کا فیصلہ ہےکہ پارلیمانی کمیٹی میں شریک نہ ہوں۔

بعد ازاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے آج کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کمیٹی نے احسن اقبال، رعنا انصار، راجہ پرویزاشرف اور کامران مرتضیٰ پرمشتمل ذیلی کمیٹی بنائی، ذیلی کمیٹی کو سنی اتحاد کونسل ممبران سے ملاقات کرکے انہیں اجلاس میں شرکت کے لیے قائل کرنےکو کہا گیا، ذیلی کمیٹی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے میٹنگ کی درخواست کی، سپیکر ایازصادق کے چیمبر میں ذیلی کمیٹی اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران کی ملاقات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق سپیکر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں سب کمیٹی کے ممبران اوربیرسٹرگوہر نے شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اور کمیٹی کے ممبران نے سنی اتحاد کونسل کو کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی۔ بیرسٹرگوہرنے بتایا کہ ان کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

22 mins ago

پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم…

39 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا…

45 mins ago

ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت…

53 mins ago

اپنی چھت……اپنا گھر،15دن میں مکانوں کی تعمیر شروع،وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں

لاہور( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام“ کے تحت پہلی قسط کے اجرا ءکے…

56 mins ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف…

1 hour ago