انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نےآئینی ترمیم کا مذاق اڑایا، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کل ایوان میں جو کچھ ہوا اس پر ہماری جگ ہنسائی ہو گی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے کل ہماری اس آئینی ترمیم کا مذاق اڑایا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نےکہا کہ جس انداز میں کل جوڈیشری کے ججوں کو لتاڑا گیا، ہمیں کچھ تو احتیاط کرنی چاہیے، ہر ادارے میں کالی بھیڑیں ہیں، ہمیں صرف جج نظر آئے، ہم اس ملک کو نہیں بچا سکتے، کل آپ کے اس ادارے کی وردیوں میں باہر کے لوگ آئے، اختر مینگل اپنے سینیٹرز کو لایا تھا، اختر مینگل آج آیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے معاملے پر ہماری جگ ہنسائی ہو گی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے کل ہماری اس آئینی ترمیم کا مذاق اڑایا، کل جو آئینی ترمیم کی گئی میں یہاں بیٹھا تھا، میں خاموش رہا اور ووٹنگ سے پہلے چلا گیا۔

آخر میں محمود خان اچکزئی نے ہاتھ جوڑ کر ڈپٹی سپیکر سے گزارش کی کہ خدا کے لیے اس ملک پر رحم کریں، محمود خان اچکزئی کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

21 mins ago

پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم…

38 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا…

44 mins ago

ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت…

52 mins ago

اپنی چھت……اپنا گھر،15دن میں مکانوں کی تعمیر شروع،وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں

لاہور( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام“ کے تحت پہلی قسط کے اجرا ءکے…

55 mins ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف…

1 hour ago