“منافقت تیرا ہی آسرا” پی ٹی آئی اور منافقت ساتھ ساتھ چلتے ہیں: عظمٰی بخاری

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور منافقت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ پنجاب کے بعد کے پی کے نے بھی فساد پارٹی کو مسترد کر دیا ہے۔ کے پی کے بلدیاتی الیکشنز فتنہ جماعت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ پنجاب میں اشیائے خورو نوش کی قیمتیں دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔پنجاب میں صرف مہنگائی ہی نہیں بلکہ جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں پاکستان کی سب سے خوش قسمت صوبائی وزیر اطلاعات ہوں جس کے پاس اپنی وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کے حوالے سے بتانے کیلئے بہت کچھ ہوتا ہے۔ “اپنی چھت اپنا گھر” پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جو دو سے اڑھائی ماہ میں مکمل ہوا اور اس پر عمل بھی ہورہا ہے۔اپنا گھر تعمیر کرنے والوں کو15 لاکھ روپے مل رہے ہیں۔ مریم نواز وعدے ہی نہیں کرتیں بلکہ اس پر عمل بھی کر کے دکھاتی ہیں۔ کوٹ لکھپت میں ایک خاتون جو 23 ہزار روپے ایک کمرے کا کرایہ دے رہی تھی اب الحمداللہ ان کے گھر کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔ گھر کی تعمیر دیکھ کر وزیر اعلیٰ کے چہرے پرایسے خوشی تھی جیسے انکا اپنا گھر تعمیر ہو رہا ہو۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے علیٰحدہ محکمہ بنایا گیا ہے جو24 گھنٹے قیمتوں پر نظر رکھے گا اور حکومت کو طلب و رسد پر بر وقت مطلع کریگا۔ پنجاب کی وزیر اعلٰی نے دوسرے صوبوں کو بتایا کہ روٹی کی قیمت میں کمی کرنابہت ضروری ہوتا ہے۔ منڈیوں میں لگنے والی بولیوں کو وزیر اعلیٰ خود مانیٹر کرتی ہیں۔جسکا نتیجہ یہ ہے کہ پنجاب میں آلو، ٹماٹر، پیاز، دودھ اور دالیں سب سے کم قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے اندر کرائم میں 43فیصد کمی ہوئی ہے۔ موٹر سائیکل چوری میں 34فیصد، گاڑی چوری میں 29فیصد، راہزنی میں 47فیصد، اغواء کے واقعات میں 80 فیصد جبکہ قتل کی وارداتوں میں 38 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پنجاب میں کہیں پر بھی جرم ہوتاہے تو اس کا مقدمہ درج ہوتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک فساد نے 26 اضلاع میں ایکس کے ذریعے احتجاج کی کال دی جس پر11 اضلاع میں صرف 40 سے50 لوگ جمع ہوئے۔ فتنہ پارٹی جب بھی احتجاج کی کال دیتی ہے اسے منہ کی کھانا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لئے پنجاب بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اور فصلوں کی باقیات جلانے پر مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ ہوائیں کنٹرول کرنا بہت مشکل ہے مگر پنجاب حکومت ماحول کو صاف رکھنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں ترمیم پر پی ٹی آئی نے منافقت کی تمام حدیں پار کی ہیں۔ یہ لوگ پارلیمانی کمیٹی میں موجود رہے۔ اگر انہوں نے پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہیں کرنی تھی تو نام کیوں دیئے؟فساد پارٹی نے کسی پریشر میں آکرنام واپس لیے۔

مریم نوازنے پنجاب کی عوام کوبجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے 54 ارب روپے خرچ کئے۔پام آئل کی قیمت میں دنیا بھر میں اضافہ ہوا ہے، گھی اور پام آئل کی قیمتوں کی کمی کیلئے وزیر اعلیٰ نے محکموں کو آرڈر دے دیئے ہیں جس کے نتائج جلد آنا شروع ہو جائیں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

3 hours ago

پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا…

3 hours ago

ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت…

3 hours ago

اپنی چھت……اپنا گھر،15دن میں مکانوں کی تعمیر شروع،وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں

لاہور( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام“ کے تحت پہلی قسط کے اجرا ءکے…

3 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف…

4 hours ago