جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا دوسری بار ہونے والا اجلاس دیڑھ گھنٹے تک ہوا، جس میں تحریک انصاف کے علاوہ باقی تمام اراکین نے شرکت کی۔

کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دی اور وزیراعظم کو یحییٰ آفریدی کا نام منظوری کیلیے ارسال کردیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے کا بائیکاٹ اور کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کیا تھا۔

اس سے قبل نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کے انکار کے بعد دوبارہ شروع ہوا، تحریک انصاف کو منانے کی کوشش کی گئی تاہم پی ٹی آئی نے صاف انکار کیا۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے گئے تھے۔ جن میں موسٹ سینئر جسٹس منصور ہیں اور ان کے بعد جسٹس منیب اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام شامل تھے۔

اسی کے ساتھ سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے ایک صفحے پر مشتمل مختصر رپورٹ بجھوائی گئی جس میں ججز کا مختصر پروفائل، تاریخ پیدائش، تعلیم، وکالت کی تفصیلات، کب جج بنے؟ کب ہائی کورٹس کے چیف جسٹس بنے، سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تاریخ بھی شامل تھی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

3 hours ago

پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا…

3 hours ago

ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت…

3 hours ago

اپنی چھت……اپنا گھر،15دن میں مکانوں کی تعمیر شروع،وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں

لاہور( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام“ کے تحت پہلی قسط کے اجرا ءکے…

3 hours ago

“منافقت تیرا ہی آسرا” پی ٹی آئی اور منافقت ساتھ ساتھ چلتے ہیں: عظمٰی بخاری

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago