اپنی چھت……اپنا گھر،15دن میں مکانوں کی تعمیر شروع،وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں

لاہور( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام“ کے تحت پہلی قسط کے اجرا ءکے 15دن کے اندر مکانو ں کی تعمیرات شروع ہوگئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کوٹ لکھپت کے پنڈی راجپوتاں میں زیر تعمیر گھر کامعائنہ کرنے خود پہنچ گئیں -گھر کی دیواروں کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی اور لینٹر ڈالنے کا عمل جاری تھا-اپنی چھت……اپنا گھر پروگرام کے لون سے گھر تعمیر کرنے والی صوبیہ منیر وزیراعلی کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں،ان کی بچیوں نے پھول پیش کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبیہ منیر کو گلے لگا لیا-صوبیہ منیر خوشی کے جذبات سے مغلوب آبدیدہ ہوگئیں -وزیراعلیٰ نے صوبیہ منیر کو لون کی دوسری قسط کا چیک پیش کیا اور مکان کی تکمیل پرضروری فرنیچر کا تحفہ دینے کی ہدایت کی -وزیراعلیٰ نے صوبیہ منیر کی بیٹیوں عائشہ اور طیبہ کو پڑھائی جاری رکھنے کی تلقین کی اور کہاکہ ان کی تعلیم کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہاکہ اپنی چھت……اپنا گھر سکیم کے تحت مکان بنتا دیکھا توہونے والی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، اتنی خوش ہوں لگتا ہے اپنا ہی گھر بن رہاہے،محمد نوازشریف صاحب بھی بہت خوش ہیں، انہو ں نے سلام بھیجا او ربہت سی دعائیں دی، وزیراعلیٰ نے کہاکہ اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے، چاہتی ہوں کہ پنجاب میں کوئی بے گھر اپنی چھت سے محروم نہ رہے-

وزیراعلیٰ کے دریافت کرنے پر صوبیہ منیر نے بتایا کہ وہ 23ہزار روپے ماہانہ کرایہ کے گھر میں مقیم ہیں، اب انہیں 3ماہ کے بعد صرف 14ہزار ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی-سنگل مدر صوبیہ منیر ایونٹ مینجمنٹ ٹیم میں ڈیکوریٹر کا کام کرتی ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپ نے میرا گھر بنایا لیکن آپ کی محبت نے میرے دل میں گھر بنا لیا، دل سے وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے دعائیں نکلتی ہیں۔

صوبیہ منیر نے مزید بتایاکہ اشتہار دیکھ کر پورٹل سے اپلائی کیا، قرضہ مل گیا- 2اکتوبر کو چیک ملا، 15دن میں تعمیر شروع کر دی-3مرلے کا پلاٹ تھا جس پر ڈرائنگ روم، بیڈ روم، اٹیچ باتھ اور کچن کا نقشہ خود بنایا-وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبیہ منیر کے گھر پر کام کرنے والے ورکرزکی ٹیم کو بھی شاباش دی-

سینئر منسٹر مریم اور رنگ زیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری پاسنگ اسد اللہ خان، کمشنر لاہور زید بن مقصود،ڈی جی پھاٹا سیف انور جپہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے-

Recent Posts

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

3 hours ago

پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا…

3 hours ago

ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت…

3 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف…

3 hours ago

“منافقت تیرا ہی آسرا” پی ٹی آئی اور منافقت ساتھ ساتھ چلتے ہیں: عظمٰی بخاری

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago