وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا لیڈر مریم نواز کے بغض میں جلتے جلتے جیل پہنچ گیا، عنقریب یہ بھی اس کے پاس جائیگا۔ گنڈا پور کو اپنی کارکردگی بتاتے نہ سہی، مریم نواز کا نام لیتے ہی شرم آنی چاہیے۔ مجھے انکی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے جو وہ گنڈا پور جیسے شخص کو برداشت کرتی ہیں۔یہ شخص خود تین عدالتوں سے اشتہاری اور مفرور قرار پایا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی ہمیں نہیں آتی۔ ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کرنے کا آپ کو کنٹریکٹ ملا ہوا ہے۔تم اپنے پارٹی کارکنوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح شیلنگ اور ڈنڈوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بھاگنے والے بزدل ہو۔ اس وقت خیبر پختون خوا سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے۔ وزیراعلی کے پی کے 8 ماہ سے چھٹیوں پر ہیں، اس نے صوبے کی سیکیورٹی کے لیے ایک بھی ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا۔ کے پی حکومت کی ترجیح عام آدمی نہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ، مار دھاڑ، فتنہ فساد اور انتشار پیدا کرنا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

3 hours ago

پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم…

3 hours ago

ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت…

3 hours ago

اپنی چھت……اپنا گھر،15دن میں مکانوں کی تعمیر شروع،وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں

لاہور( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام“ کے تحت پہلی قسط کے اجرا ءکے…

3 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف…

3 hours ago

“منافقت تیرا ہی آسرا” پی ٹی آئی اور منافقت ساتھ ساتھ چلتے ہیں: عظمٰی بخاری

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago