لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سکول کھلنے کے وقت میں تبدیلی

لاہور(قدرت روزنامہ)فضائی آلودگی میں اضافے پر محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے ہدایات جاری کردیں،لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سکول کھلنے کے وقت میں تبدیلی کردی گئی .
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بچوں کیلئے سکول صبح 8بجکر45منٹ پر کھلیں گے،سکول کھلنے کا نیاوقت 28اکتوبر تا 31جنوری 2025تک رہے گا، بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی، آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کردی گئی .

اس کے علاوہ لاہور میں 31جنوری 2025تک ہر قسم کی آتشبازی پر سخت پابندی ہو گی،عوام سموگ سے بچنے کیلئےماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں،گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں .

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ حفاظتی اقدامات شہریوں کو سموگ کے اثرات سے بچانے کیلئے ہیں،شہری گاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ کروائیں اور سموگ میں مزید اضافہ نہ کریں .

. .

متعلقہ خبریں