حکومت کو ججز کی سکیورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے عدالتوں اور ججز کی سکیورٹی سے متعلق درخواست پر صوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کو ججز کی سکیورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، وفاق بھی سنجیدگی سے غور کرے، یہ ان کا بھی کام ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں عدالتوں اور ججز کے سیکیورٹی سے متعلق کے پی بار کونسل کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے درخواست کی سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل کے پی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ عدالت نے سکیورٹی پر 6سوالات پوچھے تھے،آئی جی پی نے تفصیلی جواب جمع کرنے کیلئے 2دن مانگے ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک کے بعد دوسرا واقعہ پیش آتا ہے،اب کیا کریں، ہم بندوقیں اٹھائیں کیا؟حکومت کو ججز کی سکیورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، وفاق بھی سنجیدگی سے غور کرے، یہ ان کا بھی کام ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے عدالتوں، ججز کی سکیورٹی پر تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

سپریم کورٹ؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی…

3 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز 100 فیصد بڑھانے کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز 100 فیصد…

9 mins ago

رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن انڈر پاس کے قریب الصبح ٹریفک حادثہ ہوا جس…

26 mins ago

پاک فضائیہ کی کثیر القومی فضائی مشقیں

فضائی مشق میں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر سمیت دیگر اہم ممالک شریک ہیں اسلام…

39 mins ago

بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

یہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، جسٹس میاں گل حسن…

47 mins ago

گینگسٹرکی دھمکیاں:سلمان خان نئے پراجیکٹس کیلئے بھارت سے کہاں جارہے ہیں؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ دبنگ سٹار سلمان خان نے بھارت کے بد نام زمانہ…

2 hours ago