بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیرتسلی بخش قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام اور سٹیٹ کونسل کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیدیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کارویہ قابل تعریف نہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے، سٹیٹ کونسل نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام اور سٹیٹ کونسل کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیدیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کارویہ قابل تعریف نہیں۔

سٹیٹ کونسل نے کہاکہ جیل میں طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز موجود ہیں، ہفتے میں تین روز معائنہ ہوتا ہے،جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر 25اکتوبر تک پابندی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگائی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں،وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاکہ جنگوں میں بھی ڈاکٹرز کو معائنہ کی اجازت ہوتی ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی درخواست کو دیکھیں،میں اس پر آرڈر جاری کروں گا۔

Recent Posts

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: صدر مملکت

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی…

5 mins ago

کوئٹہ ایئرپورٹ: زیورات سمیت قیمتی اشیا خاتون شہری کو واپس مل گئیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے دبئی سے وطن واپس پہنچنے والی مسافر خاتون…

12 mins ago

پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) راولپنڈی میں تعینات پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ نے بین…

13 mins ago

سپریم کورٹ؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی…

17 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز 100 فیصد بڑھانے کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز 100 فیصد…

22 mins ago

رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن انڈر پاس کے قریب الصبح ٹریفک حادثہ ہوا جس…

39 mins ago