زارا ایک پیار کرنیوالی لڑکی، انڈسٹری کی دوستیوں نے اسے نقصان پہنچایا، اسما عباس کھل کر بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس نے انڈسٹری کی دوستیوں کو جعلی قرار دیدیا، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر اداکارہ نے بتایا کہ زارا ایک پیار کرنے والی لڑکی ہے اور انڈسٹری میں جب اس نے قدم رکھا تو سب سے باتیں کیں دوستیاں بنائی لیکن زارا کو ان دوستیوں سے نقصان پہنچا۔

جیو نیوز کے مطابق اسما عباس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹی اداکارہ زارا نور سمیت انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔اسما عباس کا کہنا تھا کہ اچھا ہی ہوا نقصان کے بعد اب زارا کو سمجھ آگئی ہے کہ انڈسٹری میں جعلی دوستیاں ہوتی ہیں، اپنی فیملی ہی سب کچھ ہے اور اب وہ اپنا ٹائم فیملی کو دیتی ہے، اس کا دل نازک ہے جلدی ٹوٹ جاتا ہے۔

بیٹی کے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی اس نے آگے بہت کام کرنا ہے، اسے آگے بہت اچھا کام ملے گا، مجھے اسٹینڈ اپ گرل بہت پسند ہے، زارا نے اچھا کام کیا ہے اور اس کے کام کو سراہا بھی گیا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ ایئرپورٹ: زیورات سمیت قیمتی اشیا خاتون شہری کو واپس مل گئیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے دبئی سے وطن واپس پہنچنے والی مسافر خاتون…

7 mins ago

پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) راولپنڈی میں تعینات پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ نے بین…

8 mins ago

سپریم کورٹ؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی…

12 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز 100 فیصد بڑھانے کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز 100 فیصد…

17 mins ago

رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن انڈر پاس کے قریب الصبح ٹریفک حادثہ ہوا جس…

34 mins ago

پاک فضائیہ کی کثیر القومی فضائی مشقیں

فضائی مشق میں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر سمیت دیگر اہم ممالک شریک ہیں اسلام…

47 mins ago