بجلی ہو نہ ہو، ادائیگی کرنا ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم گرادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے آئندہ 7 سال کے جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔
بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑےگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
کے الیکٹر ک کے جنریشن ٹیرف ڈیزل پر 44 روپے 33 پیسے سے 50 روپے 75 پیسے فی یونٹ تک منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایل این جی پر جنریشن ٹیرف20 روپے67 پیسے سے 41 روپے75 پیسے فی یونٹ تک منظور کیا گیا۔
فرنس آئل پرجنریشن ٹیرف 33 روپے 31 پیسے سے 34روپے 64 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف6 روپے 83 پیسے سے9 روپے 62 پیسے تک مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ادارے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے جس سے ادارہ اپنے جامع سرمایہ کاری پلان کو حاصل کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا، یہ منصوبہ کمپنی کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے، اس کے کسٹمر بیس میں اضافے اور پاور یوٹیلیٹی کے بنیادی ڈھانچے کو موجودہ مطالبات اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر مشتمل ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق ادارہ نیپرا کی طرف سے جاری کردہ مکمل اور وسیع فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے،کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ سرگرم عمل ہے کہ یہ تبدیلیاں ایک مستحکم، پائیدار توانائی کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے وژن کے مطابق ہوں۔

Recent Posts

سوئی سدرن کا گیس بلوں میں لگنے والا 2085 روپے اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

گیزر کونیکل بیفل کے نام پر لیا جانے والا ٹیکس اب 12 ماہ کی اقساط…

13 mins ago

کے پی حکومت کا انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنیکل کمیٹی روڈ شو کے دوران سرمایہ کاروں کو بریفنگ، سوالات کے…

38 mins ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا…

1 hour ago

صحت زیادہ ضروری‘ انیل کپور نے 10 کروڑ کا اشتہار ٹھکرا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے…

1 hour ago

عمران خان پر حملہ میں نامزد ملزم نوید کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ میں نامزد مرکزی…

1 hour ago

پاکستان آ کر بھارتی لڑکی نے اپنے پسندیدہ نوجوان سے شادی کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ ) بھارتی خاتون نے تنہا پاکستان آ کر اپنے پسندیدہ شخص سے نکاح…

2 hours ago