سپریم کورٹ؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے چیمبرمیں ہوئی .

سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد پیش کی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی .

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبرمیں بھی گئے،نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان چیمبرسٹاف نے بھی مبارک باد دی .

. .

متعلقہ خبریں